Uncategorized

پاکستانی خواتین کا، GDP میں کردار، پورے ایشیا میں آخری نمبر پر ھے…!

EPISTLE FROM DREAMSCAPE!📚📖📚

🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰

پاکستانی خواتین کا، GDP میں کردار، پورے ایشیا میں آخری نمبر پر ھے…!

چِین کے عظیم لیڈر، ماوزے تُنگ نے، خواتین ورکرز کے بارے میں کہا تھا کہ:

“عورتوں نے، کسی بھی قوم کی ترقی کا، آدھا آسمان، سر پر اُٹھایا ہوتا ھے…!”

ایشیا کے ممالک کے ایک حالیہ سروے کے مطابق مطابق، جی ڈی پی یعنی
Gross National Product (GDP)
مجموعی قومی پیداوار میں،
خواتین کے عملی کردار کے معاملے میں،
چِین سب سے پہلے نمبر پر،
جبکہ پاکستان سب سے آخری نمبر پر ھے…
قومی آمدن کے شعبوں میں صنفی توازن نہ ہونے کی وجہ سے آبادی میں 50فیصد کی حصہ دار پاکستانی خواتین کا مجموعی قومی پیداوار میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے…
اکنامسٹ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی آمدن میں، خواتین کا کردار نہ ہونے کی وجہ سے، جی ڈی پی کو سالانہ 30 فیصد نقصان پہنچ رہا ہے…
قومی آمدن میں صنفی عدم توازن کے لحاظ سے، پاکستان کا شمار دنیا کے دوسرے سب سے پست ملک کے طور پر کیا جاتا ہے…
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ثقافتی پس منظر کی وجہ سے خواتین کا قومی آمدن میں محدود کردار بتدریج بڑھایا جاسکتا ہے، جس سے قومی معیشت کو فائدہ پہنچے گا، جبکہ قومی آمدن میں صنفی توازن پیدا کرکے جی ڈی پی میں 30 فیصد تک اضافے کے بھرپور معاشی ثمرات حاصل کیے جاسکتے ہیں…
رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں تین دہائیوں کے دوران قومی آمدن میں خواتین کا کردار بڑھانے کے لئے کافی حد تک بہتری آئی ہے، تاہم 1990ء کے مقابلے میں، خواتین کا مجموعی پیداوار میں حصہ ابھی بھی صرف 0.1 فیصد (10بیسس پوائنٹس) ہی بڑھ سکا ہے…
اس سال میں پاکستان کی قومی آمدن میں خواتین کا حصہ 24فیصد تھا، جو جنوبی ایشیا کے اوسط تناسب 32فیصد اور کم آمدن والے ممالک کے اوسط تناسب 69فیصد سے بہت کم ہے…
قومی آمدن میں خواتین کے کردار کی پیمائش کے لئے ورلڈ اکنامک فورم کے متعارف کردہ گلوبل جینڈر گیپ انڈیکس میں بھی پاکستان دوسرا آخری ملک ہے…
صوبائی قومی اسمبلیوں اور سینٹ سمیت، پبلک سیکٹر میں سینئر سرکاری عہدوں اور مینجرز کی سطح پر، خواتین کا مجموعی تناسب صرف 3فیصد ہے، جو عالمی تناسب 29فیصد کے مقابلے میں بہت کم ہے…
حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کی قومی آمدن میں صنفی توازن کو بہتر بنانے کیلئے،
مربوط پالیسیوں کی ضرورت پر زور دے کر ہی،
ہم ماوزے تُنگ کی، ترقی کے آدھے آسمان کو چھونے کی سچائی کو، ثابت کر سکتے ہیں…. 🇵🇰🇵🇰🇵🇰

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s